700میل دورایک آن لائن ویڈیو سٹریمر کے گھر جاکرگاڑی کو آگ لگانے والے شخص کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

 700میل دورایک آن لائن ویڈیو سٹریمر کے گھر جاکرگاڑی کو آگ لگانے والے شخص کی ...
 700میل دورایک آن لائن ویڈیو سٹریمر کے گھر جاکرگاڑی کو آگ لگانے والے شخص کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا
سورس: Instagram/kyleecarterrr

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں 700میل کا سفر کرکے ایک آن لائن ویڈیو سٹریمر کے گھر جانے اور اس کی گاڑی کو آگ لگانے والے شخص کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال رونما ہوا۔ امریکی ریاست اوہائیو کی رہائشی 25سالہ ’ٹووچ‘ (Twitch)سٹریمر کائیلی کارٹر نے اپنے ایکس اکائونٹ پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں، جن میں اس کی لگژری جیگوار ایف ٹائپ کار کو شعلوں کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک تصویر میں گاڑی مکمل جل کر کوئلہ ہو چکی ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ’Justfoxii‘ کے نام سے شہرت رکھنے والی کائیلی کارٹر نے بتایا کہ اس کا ایک ٹووچ ویوور اس کے گھر آیا اور گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو آگ لگا دی۔ وہ شخص 700میل کا طویل سفر کرکے یہ واردات کرنے آیا تھا، کیونکہ وہ کائیلی کے ویڈیو میں اپنی کار کی نمود و نمائش کرنے پر سخت برانگیختہ ہوا تھا۔ 
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کر لیا اور عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے دو سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ مجرم کو سزا ہونے کی خبر بھی کائیلی کارٹر کی طرف سے اپنے ایکس اکائونٹ کے ذریعے دی گئی ہے۔