ایک گورے کا بھارتی ریسٹورنٹ کو ساگ کا آرڈرلیکن جب ڈیلیوری ہوئی تو ایسی غلطی کا انکشاف کہ انٹرنیٹ پر ہنسی کاطوفان آگیا

سورس: File Photo
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک گورے نے انڈین ریسٹورنٹ سے ’ساگ‘ آرڈر کیا اور بھارت والوں کی ’س‘ اور ’ش‘ کی ادلابدلی نے ایسا لطیفہ بنا ڈالا کہ انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہری نے جھینگا ساگ آرڈر کیا تھا اور ریسٹورنٹ والے ڈش کی پیکنگ پر جھینگا ساگ (Prawn Saag)لکھنا چاہ رہے تھے مگر ایک سنگین غلطی کر گئے۔
بھارتی شہری عموماً ’س ‘ کو ’ش‘ بولتے ہیں۔ غالباً یہی سبب ہو گا کہ ریسٹورنٹ کے عملے نے پیکنگ پر ساگ کی بجائے شاگ (Shag)لکھ دیا، جس کے انگریزی معنی ’جنسی تعلق‘ کے ہیں۔برطانوی شہری کی طرف سے اس پیکنگ کی تصویر ’Reddit‘ پر پوسٹ کی گئی ہے، جس پر کمنٹس میں صارفین طرح طرح کے فقرے چست کر رہے ہیں۔
I’m concerned about what’s in my Indian takeaway
byu/ThoseTwo203 inCasualUK