5 بیگمات رکھنے والے شوہر کو بیویوں کی خوشی کیلئےجسم کے ایسے حصے کی پلاسٹک سرجری کروانا پڑگئی کہ کسی کو یقین نہ آئے

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں5بیویوں کے شوہر نے بیویوں کو خوش رکھنے کے لیے اپنی کولہوں کی پلاسٹک سرجری کروا ڈالی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق آرتھر او اوسرو نامی یہ شخص ماڈلنگ کے پیشے سے وابستہ ہے، جس نے 9شادیاں کی تھیں تاہم اب 4 کو طلاق دے چکا ہے اور 5 بیویاں اس کے ساتھ رہتی ہیں۔
آرتھر نے بیویوں کی خواہش پر اپنے ’کولہوں‘ کا سائز بڑھانے کے لیے پروسیجر کرایا تاکہ اس کی بیویاں خوش رہ سکیں۔ آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیویوں کو خوش رکھنے کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ 2022ء میں آرتھر کی 8بیویاں تھیں۔ اس وقت اس نے اپنی بیویوں کو خوش رکھنے کا فن سیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات کا سفر کیا تھا۔
آرتھر کا کہنا تھاکہ متحدہ عرب امارات کے لوگ زیادہ شادیاں کرتے ہیں چنانچہ وہ ان سے جانے، کہ وہ کیسے زیادہ بیویوں کو خوش رکھتے ہیں تاکہ وہ بھی اسی طرح اپنی بیویوں کو خوش رکھ سکے۔ آرتھر کا کہنا ہے کہ ’’زیادہ بیویاں رکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔‘‘