غزہ : میزائل حملے میں امدادی کارکنوں کی ہلاکت پر اسرائیلی صدر نے معافی مانگ لی

غزہ : میزائل حملے میں امدادی کارکنوں کی ہلاکت پر اسرائیلی صدر نے معافی مانگ لی
غزہ : میزائل حملے میں امدادی کارکنوں کی ہلاکت پر اسرائیلی صدر نے معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ میں میزائل حملے میں امدادی کارکنوں کی ہلاکت پر اسرائیلی صدر نے معافی مانگ لی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق غزہ کے علاقے دیر البلاح میں ورلڈ سینٹرل کچن کے عملے کے قافلے پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 7 ارکان مارے گئے تھے۔اسرائیل کے صدر آئیزیک ہرزوگ نے امریکی ادارے ورلڈ سینٹرل کچن کے سربراہ سے بات کرتے ہوئے واقعے پر گہرے غم کا اظہار کیا اور ان سے ان 7 قیمتی جانوں کی بمباری سے ہلاکت پر معافی مانگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ لیک آزاد اور پیشہ ور ماہر ادارہ غزہ میں ورلڈ سینٹرل کچن کے غیرملکی امدادی کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن بھی امدادی گروپ کے بانی کو فون کر کے تعزیت کا اظہار کرچکے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -