کراچی کے بے لگام ڈاکوؤں نے شہریوں پر فائر کھول دیئے،ایک جاں بحق
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں ڈکیتی واردات کے دوران شہریوں کی جانیں لینے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نیوکراچی میں کاٹھیاواڑ محلے میں مسلح ملزمان کی جانب سے شہری سے لوٹ مار کی گئی،ملزمان نے واردارت کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کی ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کیا،ملزم واردات کے بعد فرار ہونے لگے تو عوام پیچھے لگ گئی،آگے جاکر ملزمان کی جانب سے پیچھے آنے والوں پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جلد ملزم گرفتار کرلیں گے۔