فلسطینی نژاد ڈاکٹر امریکی صدر کی میٹنگ سے واک آؤٹ کر گئے

فلسطینی نژاد ڈاکٹر امریکی صدر کی میٹنگ سے واک آؤٹ کر گئے
فلسطینی نژاد ڈاکٹر امریکی صدر کی میٹنگ سے واک آؤٹ کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطینی نژاد ڈاکٹر امریکی صدر جوبائیڈن کی میٹنگ سے بطور احتجاج واک آؤٹ کر گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق امریکی میڈیا نے امریکی صدر کی افطار پارٹی کو میٹنگ میں تبدیل کرنے کی اطلاع دی تھی، میٹنگ میں فلسطینی نژاد ڈاکٹر طہیر احمد کو بھی مدعو کیا گیا تھا جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن ، نائب صدر کمیلا ہیرس، قومی سلامتی کے مشیر جیک سلوان سمیت اعلیٰ امریکی حکام موجود تھے۔ 

ابھی صدر جوبائیڈن نے تقریب میں آنا تھا کہ فلسطینی نژاد ڈاکٹر طہیر احمد واک آؤٹ کر گئے، انہوں نے جانے سے قبل اپنے پیغام میں کہا کہ یہاں واحد فلسطینی ہوں اور اپنی برادری کے احترام میں یہاں سے جا رہا ہوں، انہوں نے غزہ کے علاقے رفح کی رہائشی ایک آٹھ سالہ فلسطینی یتیم بچی حدیل کا خط بھی چھوڑا۔