چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھی مشکوک خط موصول

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھی مشکوک خط موصول
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھی مشکوک خط موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کو بھی مشکوک خط موصول ہو گیاہے ۔

سماٹی وی کے مطابق چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو موصول ہونے والے مشکوک خط میں پاوڈر اور تحریر موجود ہے ، ہائیکورٹ کے عملے کی جانب سے سکیورٹی اداروں کو اطلاع کر دی گئی ہے ۔

اس سے قبل ہائیکورٹ کے چار ججز کو مشکوک خط موصول ہو چکے ہیں جن میں جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس شاہد بلال حسن،جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز کو بھی خطوط موصول ہوئے۔

یہاں یہ قابل اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو بھی مشکوک خط موصو ل ہوئے جس میں بھی پاؤڈر موجود تھا اور خط کھولتے ہی عدالتی عملے کی آنکھوں میں جلن شروع ہو گئی تھی جس کے بعد اہلکاروں نے فوری طور پر اپنی آنکھیں اور ہاتھ دھوئے ۔