عید پر چھٹیوں کا اعلان، ہفتہ اور اتوار تعطیلات کرنیوالے سرکاری ملازمین کی کتنی چھٹیاں بنیں گی؟

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن کچھ دیر بعد جاری کرے گی، حکومتی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید پر بدھ سے ہفتے تک چھٹیاں ہوں گی ،ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کرنیوالے سرکاری ملازمین کو 5 چھٹیاں ملیں گی۔