جیت، کامیابی، فتح کا مطلب یہ ہے کہ عظیم کامیابی اور مقاصد حاصل کر لیے جائیں، رکاوٹوں کو عبور کرلیا جائے، معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کیا جائے

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز
ترجمہ:ریاض محمود انجم
قسط:48
اپنی کامیابی کے لیے دوسروں سے تعاون حاصل کرنے کے طریق
جیت،کامیابی، فتح کا مفہوم، بے شمار حیرت انگیز، شاندار اور مثبت و تعمیری کمالات کا احاطہ کرتا ہے۔ جیت، کامیابی، فتح کا مطلب یہ ہے کہ عظیم کامیابی اور مقاصد حاصل کر لیے جائیں، اپنی پسندیدہ ملازمت ہاتھ سے نہ جانے دی جائے، ناممکن اور غیر معمولی رکاوٹوں کو عبور کرلیا جائے، نیز، معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کیا جائے، دوسروں پر اپنا اثر و رسوخ قائم کیا جائے اور زندگی کے میدان میں بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کی جائیں۔
بہرحال سادہ الفاظ میں جیت، کامیابی، اور فتح کا مفہوم ”کامیابی“ ہے۔
شکست، ناکامی اور ہار،جیت، کامیابی اور فتح کا الٹ اور متضاد ہے۔ شکست، ناکامی اور ہار، کا مفہوم یہ ہے کہ منفی اور مہلک حالات میں گھر جائیں، ملازمت سے فارغ کر دیئے جائیں، مالی خوشحالی سے محروم ہو جائیں اور معمولی و اوسط درجے کی کامیابی پر تکیہ اور قناعت کر لیں۔ شکست ناکامی اور ہار کا مفہوم یہ ہے کہ اپنی ذات اور شخصیت کو بے وقار کر لیں، مایوسی، افسردگی اور پریشانی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیں۔
بہر حال سادہ الفاظ میں شکست، ہار کا مفہوم ”ناکامی“ ہے۔
اس بھری پُری دنیا کی ایک حیرت انگیز حقیقت یہ ہے کہ یہاں لوکوں کی اکثریت ”ناکام“ ہے اکثر لوگ اپنی آمدنیوں اور مالی حالات سے غیر مطمئن اور ناخوش ہیں۔ بہت ے لوگ ”بیزار کن اور فضول زندگی بسر کرتے ہیں اور وہ مستقل اور متواتر مختلف امراض کا شکار رہتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی زندگیاں ایسے گزار رہے ہیں، جیسے اس کرہ ارض کے قید خانے میں بند ہیں۔
اس مرحلے پر خوش خبری یہ ہے کہ ہم میں سے کسی شخص کو بھی ناکام اور شکست خورد نہیں ہونا چاہیے۔ جو شخص بھی اپنی ذہنی صلاحیتوں اور خویبوں کو عقل مندی اور فہم کے ساتھ استعمال کرتا ہے، عظیم کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔
کسی بھی کام کو شروع کرنے سے قبل مندرجہ ذیل بیان کو دو دفعہ دہر ا لینا چاہیے:
”آپ کی کامیابی آپ کے افعال کا نتیجہ نہیں ہوتی بلکہ آپ کی کامیابی ان دوسرے لوگوں کے افعال کی مرہون منت ہوتی ہے جو افعال دوسرے لوگ آپ کی مرضی اور خواہش کے مطابق سر انجام دیتے ہیں۔“
اس مرحلے پر میں یہ بیان دوبارہ آپ کے لیے درج کر رہا ہوں تاکہ آپ یقینی طور پر اس بیان کو دوبارہ دہرائیں، یعنی ”آپ کی کامیابی، آپ کے افعال کا نتیجہ نہیں ہوتی بلکہ آپ کی کامیابی ان دوسرے لوگوں کے افعال کی مرہون منت ہوتی ہے، جو افعال، دوسرے لوگ آپ کی مرضی اور خواہش کے مطابق سرانجام دیتے ہیں۔“(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بُک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوط ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔