5 کمسن بچے ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے کے سبب موت کا شکار

5 کمسن بچے ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے کے سبب موت کا شکار
5 کمسن بچے ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے کے سبب موت کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سانگھڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانگھڑ میں 5 کمسن بچے ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے کے سبب موت کا شکار ہو گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سانگھڑ کے نواحی گاؤں نیاز بھٹی میں بچوں کو ہسپتال داخل کیا گیا جن کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان تھیں اور انہیں بخار، قے اور ڈائیریا کی شکایات تھیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات ہینڈ پمپ کا پانی پینے سے ہوئیں جو لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق زہریلا تھا اور اسے سیل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -