بہاولنگر زیادتی کیس میں نئی پیش رفت سامنے آ گئی

بہاولنگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بہاولنگر میں طالبہ کے اغوا اور زیادتی کیس میں ملزم نے نکاح نامہ پیش کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم نے نکاح نامہ پولیس کو پیش کیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے نکاح نامہ اصلی یا نقلی ہونے سے متعلق تفتیش شروع کر دی گئی۔
اس سے قبل متاثرہ لڑکی کی جانب سے درج ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان نے زیادتی کے بعد اس سے کئی کاغذات پر زبردستی انگوٹھے لگوا لئے تھے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اس کیس سے متعلق آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر چکی ہیں۔