پرویز الہیٰ کی اسپیکرشپ میں تاریخی غلطیاں ہوئیں،دعا ہے نہ دہرائی جائیں،ملک احمد خان

پرویز الہیٰ کی اسپیکرشپ میں تاریخی غلطیاں ہوئیں،دعا ہے نہ دہرائی جائیں،ملک ...
پرویز الہیٰ کی اسپیکرشپ میں تاریخی غلطیاں ہوئیں،دعا ہے نہ دہرائی جائیں،ملک احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کی اسپیکر شپ میں کچھ تاریخی غلطیاں ہوئیں،دعا ہے کہ پرویز الہٰی والی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔ 

اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے پی مخصوص سیٹوں پر ارکان کا حلف لے لیتے تو مناسب ہوتا۔ ایسی ہی تجربہ کاری ماضی میں پنجاب اسمبلی میں بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی تشریح اسپیکر کے پی کا آئینی حق ہے۔ حلف سے متعلق وزیر اعلیٰ کے پی کی باتیں ان کی ضد ہے۔ دیکھتے ہیں وہ یہ ضد کب تک کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -