امریکی وزیر خارجہ کا طیارہ خراب ہو گیا اور پھر۔۔۔

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا طیارہ فرانس میں خراب ہو گیا جس کے بعد انہیں باقی راستہ سڑک کے ذریعے طے کرنا پڑا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نیٹو کے وزرائے خارجہ کے لئے برسلز جانا چاہتے تھے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ان کا طیارہ خراب ہو گیا۔بعد ازاں انٹونی بلنکن سڑک کے ذریعے برسلز روانہ ہوئے۔
یاد رہے کہ رواں جنوری میں بھی انٹونی بلنکن کا طیارہ ڈیووس میں خراب ہو گیا تھا۔