ججز کو خطوط کہاں سے بھیجے گئے؟ ابتدائی تفتیش میں اہم بات پتہ چل گئی

ججز کو خطوط کہاں سے بھیجے گئے؟ ابتدائی تفتیش میں اہم بات پتہ چل گئی
ججز کو خطوط کہاں سے بھیجے گئے؟ ابتدائی تفتیش میں اہم بات پتہ چل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی اسلام آباد سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو بھجوائے گئے خطوط کی تفتیش کر رہی ہے۔

روزنامہ جنگ نے سی ٹی ڈی کی ابتدائی تفتیش میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو خطوط ایک ہی جگہ سے بھیجے گئے، خطوط سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ راولپنڈی سے بھیجے گئے۔ 
ابتدائی تفتیش کے مطابق خطوط پر اسٹیمپ سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاؤن کی ہے، سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاؤن کے عملے سے بھی تفتیش کی جار رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس متعلقہ پوسٹ آفس کے تمام پوسٹ باکسز کے قریب سی سی ٹی وی کے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

مزید :

قومی -