پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر انتقال کرگئے

Apr 03, 2025 | 12:58 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اہلخانہ نے  سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے،سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر فاروق حمید کی عمر 80برس تھی۔

یادرہے کہ فاروق حمید نے پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور 43فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔

مزیدخبریں