کراچی میں نئے انداز کا ڈاکہ، سات بسیں چھین لی گئیں

کراچی میں نئے انداز کا ڈاکہ، سات بسیں چھین لی گئیں
کراچی میں نئے انداز کا ڈاکہ، سات بسیں چھین لی گئیں

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بغدادی میں مسلح افراد سات منی بسیں چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چھینی گئی منی بسیں یو - ون روٹ پر چلتی ہیں۔ مسلح افراد نے ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں سے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی۔ واقعے کی ابتدائی رپورٹ بغدادی تھانے میں درج کر لی گئی ہے۔چھینی گئی بسیں تلاش کرنے کیلئے رینجرز نے داخلی اورخارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے جبکہ کنواری کالونی اور پختون آباد میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید : کراچی