قانون کی حکمرانی کیلئے وکلاءکا کردار اہم ہے: چودھری شجاعت حسین

قانون کی حکمرانی کیلئے وکلاءکا کردار اہم ہے: چودھری شجاعت حسین

اسلام آباد (پ ر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے جمعرات کو پاکستان مسلم لےگ کے مرکزی صدر سےنےٹر چودھری شجاعت حسےن سے ملاقات کی ۔ وفد میں سپریم کورٹ بار کے صدر یاسین آزاد، جنرل سیکرٹری اسلم زار، ایڈیشنل سیکرٹری سردار مجید، سید قلب حسن ممبر پاکستان بار کونسل، محمد اسلم گھمن ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، راجہ مقسط نواز خان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، سردار شعیب ایڈوکیٹ اورسردار رازق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیرشامل تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری استحکام اور قانون کی حکمرانی کیلئے وکلاءبرادری نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم ان کی خدمات اور جدوجہد کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ قانون سازی کے عمل میں وکلاءتنظیموں سے بھی مشاورت ہونی چاہئے۔ بات چیت میں وکلاءبرادری کو درپیش مسائل اور خاص طور پر بلوچستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسین آزاد نے چودھری شجاعت حسین کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ بلوچستان کے مسئلے کو مل بیٹھ کرسنجیدگی سے حل کرنا ہوگا۔ یاسین آزاد نے کہا کہ وکلاءبرادری نے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی نے ہمیشہ وکلاءبرادری کا ساتھ دیا ہے ۔ اور وکلاءبرادری ان کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ بعد ازاں چودھری شجاعت حسین نے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔

مزید : صفحہ آخر