پنجاب کے 5افسران کے تقرر و تبادلے احکامات جاری

پنجاب کے 5افسران کے تقرر و تبادلے احکامات جاری

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے 5 افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ قاضی ظفر اقبال جوائنٹ رجسٹرار محکمہ کوآپریٹوز کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل کمشنر کنسالڈیشن ملتان، سرفراز حسین او ایس ڈی کو اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملتان، امتیاز علی سیکشن آفیسر محکمہ زراعت کو ٹرانسفر کرکے ان کی خدمات نئی تقرری کے لئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سپرد کردی گئیں۔ عابد حسین اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ لگایا گیا ہے۔ حامد محمود میلہ سینئر ایڈمنسٹریٹو آفیسر ڈی سی او آفس شیخوپورہ کو ڈی او ایچ آر ایم شیخوپورہ لگانے کے آرڈر منسوخ کردیئے گئے۔

مزید : صفحہ آخر