بھارت میں گوردوارے کے بہار جوتیاں پالش کرنیوالے پاکستانی ڈپٹی اٹارنی جنرل عہدے سے فارغ

بھارت میں گوردوارے کے بہار جوتیاں پالش کرنیوالے پاکستانی ڈپٹی اٹارنی جنرل ...

اسلام آباد(آن لائن) حکومت پاکستان نے بھارت میں گردوارے کے باہر لوگوں کے جوتے پالش کرنیوالے ڈپٹی اٹارنی جنرل خورشید خان کو عہدے سے فارغ کردیاہے۔ ان کی جگہ دوسرے وکیل کو تعینات کردیاگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ ان کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق وجہ نہیں بتائی گئی تاہم اٹارنی جنرل عرفان قادر نے تصدیق کی ہے ۔ انہیں عہدے سے ہٹادیاگیا ہے۔ خورشید خان ان دنوں کھٹمنڈو میں ہیں اور انہوں نے اپنا دورہ مختصر کرکے واپس پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ خورشید خان نے دورہ بھارت کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے گردواروں کے باہر بیٹھ کر لوگوں کی جوتیاں صاف کیں اور پالش بھی کیں تھیں۔

مزید : صفحہ آخر