امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات گلوبل نوعیت کے ہیں ، پینٹا گون

امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات گلوبل نوعیت کے ہیں ، پینٹا گون

 واشنگٹن (آن لائن) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ ایشیائی خطے میں اکیسویں صدی میں شمالی اور سکیورٹی کے حوالے سے توازن کوبرقرار رکھنے میں بھارت اوبامہ انتظامیہ کی کوششوں کا اہم حصہ ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات گلوبل نوعیت کے ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نائب وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی خطے میں توازن برقرار رکھنے کے حوالے سے بھارت ہمارا اہم اتحادی ہے انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں اکیسویں صدی میں شمالی اور سکیورٹی کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان گلوبل نوعیت کے تعلقات قائم ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع لیون پنیٹا کی درخواست پر انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بھارت کا حالیہ دورہ کیا جس کا مقصدامریکہ بھارت دفاعی تعاون کیلئے ایک مشترکہ وژن کے تحت بھارتی حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تعاون کے فروغ پر بات کرنا تھا انہوں نے کہا کہ اپنے اس دورے کے موقع پر انہوں نے بھارتی حکومت اور انڈسٹری رہنماﺅں کے ساتھ متعددملاقاتیں کرکے سکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ کے معاہدوں پر اتفاق کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی دفاعی تنظیموں کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر