مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی

مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی

لاہور(کامرس رپورٹر)عالمی منڈی میں جمعرات کے روز ایک تولہ خالص سونے کی قیمت 10ڈالر فی اونس کی کمی سے 1601ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت 200روپے کم ہو گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق ایک تولہ خالص سونے کی قیمت 57100 روپے ، 24قیراط سونے کی قیمت 48942 روپے ،22 قیراط سونے کی قیمت 44864روپے اور چاندی کی قیمت 805.71روپے فی دس گرام رہی۔صرافہ مارکیٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رمضان میں سونے کی خریدو فروخت میں کمی رہتی ہے تاہم عالمی منڈی میں سونے کے کاروبار میں اتار چڑھاﺅ رہنے کا امکان ہے ۔

مزید : صفحہ آخر