صومالی قزاقوں کی قید سے رہائی پانیوالے 7 پاکستانی کراچی پہنچ گئے

صومالی قزاقوں کی قید سے رہائی پانیوالے 7 پاکستانی کراچی پہنچ گئے

کراچی(ثناءنیوز + جی این آئی) صومالی قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے ساتوں پاکستانی کراچی پہنچ گئے، جمعرات کی شام کو جب یہ ساتوں افراد کراچی ائیر پورٹ پہنچے تو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، وفاقی وزیر بابر خان غوری اور دیگر نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر مغویوں کے اہل خانہ سمیت میڈیا پی پی اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، ساتوں پاکستانی بعد ازاں گورنر سندھ اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گورنر ہاﺅس روانہ ہوگئے، معلوم ہوا ہے کہ اب گورنر ہاﺅس میں ایک تقریب ہوئی جہاں پر رہائی پانے والے پاکستانی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی ، جذباتی مناظر، ائیر پورٹ پر رہائی پانے والوں نے کہا کہ وہ گورنر سندھ اور دیگر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان کی رہائی کے لئے موثر اقدامات کئے، واضح رہے کہ یہ ساتوں نومبر 2010ءسے صومالی قزاقوں کی قید میں تھے جنہوں نے انہیں ان کے بحری جہاز ایم وی الیبڈو اور دیگر عملے کے ساتھ اغواءکر لیا تھا اور ان کی رہائی کے لئے بھاری تاوان طلب کیا تھا، جمعرات کی شام کو جب یہ ساتوں افراد کراچی ائیر پورٹ پہنچے تو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، وفاقی وزیر بابر خان غوری اور دیگر نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر مغویوں کے اہل خانہ سمیت میڈیا پی پی اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، ساتوں پاکستانی بعد ازاں گورنر سندھ اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گورنر ہاﺅس روانہ ہو گئے ، معلوم ہوا ہے کہ اب گورنر ہاﺅس میں ایک تقریب ہوگی جہاں پر رہائی پانے والے پاکستانی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے، ائیر پورٹ پر رہائی پانے والوں نے کہاکہ وہ گورنر سندھ اور دیگر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان کی رہائی کے لئے موثر اقدامات کئے، واضح رہے کہ یہ ساتوں نومبر 2010ءسے صومالی قزاقوں کی قید میں تھے جنہوں نے انہیں ان کے بحری جہاز ایم وی الیبڈو اور دیگر کے ساتھ اغواءکرلیا تھا اور ان کی رہائی کے لئے بھاری تاوان طلب کیا تھا۔

مزید : صفحہ اول