ایران نے طالبان کو اپنے ملک میں دفتر کھولنے کی اجازت دے دی ، وال سٹریٹ جرنل

ایران نے طالبان کو اپنے ملک میں دفتر کھولنے کی اجازت دے دی ، وال سٹریٹ جرنل

کابل ، تہران (آن لائن) ایران نے امریکہ سے نمٹنے کیلئے اپنے ملک کے مشرقی حصے میں طالبان کو دفتر کھولنے کی اجازت دیدی ۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران کے متنازعہ ایٹمی پروگرام کیخلاف سخت اقدامات اٹھانے اور اس کی تنصیبات کو ممکنہ حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے بعد تہران نے جوابی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے ایران نے اپنے ملک کے مشرقی حصے میں طالبان کو اپنا دفتر کھولنے کی اجازت دینے کے علاوہ انہیں زمین سے فضاءمیں مار کرنے والے چند میزائلوں کی فراہمی پر بھی بات چیت کی جارہی ہے رپورٹ میں سینئر افغان اور یورپی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تہران افغانستان میں بھی اپنا اثرورسوخ بڑھا رہا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے نظریات اور مذہبی اقدار کو مزید وسعت دے تاکہ وہ اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کرسکے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور افغانستان میں موجود طالبان امریکہ کو ایک بڑا دشمن تصور کرتے ہیں اور یہی دونوں کے درمیان قربت کی اہم وجہ ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تہران نے ملک کے مشرقی علاقے زیدان میں طالبان کو رواں سال مئی کے آخر میں اپنا دفتر کھولنے کی اجازت دی رپورٹ میں ایک اور سفیر افغان عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طالبان کو اسلحے کے علاوہ تربیت بھی دی جارہی ہے۔

مزید : صفحہ اول