نوازشریف کا مسلم اور مغربی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر

نوازشریف کا مسلم اور مغربی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے آج مری میں اسلام آباد میں موجود مسلم اور مغربی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ افطار ڈنر میں مسلم اور مغربی ممالک کے سفیروں،سفارتی نمائندوں اور ان کی بیگمات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس افطار ڈنر میں وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف، راجہ ظفرالحق، اسحاق ڈار، اقبال ظفر جھگڑا، پرویز رشید، احسن اقبال، حمزہ شہباز، محمدشاہدخاقان عباسی، راجہ محمد اشفاق سرور سمیت متعدد پارلیمنٹرینز نے بھی شرکت کی ۔

مزید : صفحہ اول