پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی) آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز کےلئے قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمےٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا ، کراچی سے تعلق رکھنے والے بلے باز فواد عالم ، شعیب ملک ، سرفراز احمد اور یاسر حمید کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہو گئی ۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے لاہور میں چیف سلیکٹر اقبال قاسم کی زیر صدارت ہوگا جس میں آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز کےلئے ٹیم کا انتخاب ہوگا ۔ سلیکشن کمیٹی کپتان مصباح الحق اور کوچ ڈیوواٹمور سے مشاورت کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دے گی جس کے بعد اسے منظوری کےلئے چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا جائے گا ۔ آسٹریلیا کےخلاف سیریز کےلئے بلے باز فواد عالم ، وکٹ کیپر سرفراز احمد ، راو¿نڈر شعیب ملک اور ےاسر حمید کی واپسی یقینی ہے جبکہ عمرادن نذیر ، عبدالرزاق ، اور کامران اکمل کو ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا ۔ حیران کن طور پر ناقص کارکردگی کے باوجود سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر آل راو¿نڈر شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا جائے جبکہ با صلاحیت نواجوان آل راو¿نڈر حماد اعظم کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا جائے گا ۔