پاکستان کی انڈر19 ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے، گریگ چیپل

پاکستان کی انڈر19 ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے، گریگ چیپل

 سڈنی( نیٹ نیوز) سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار کسی پاکستانی ٹیم کے اندر پیشہ وارانہ طرز عمل اور ٹھنڈے دماغ سے جیت کی لگن نظر آئی ہے ۔ ایک انٹرویو میں گریگ چیپل نے کہا کہ میں نے اس سے قبل کسی بھی سطح کی پاکستانی ٹیم یی ایسی اپروچ نہیں دیکھی جو اس انداز کو اختیار کرے جس کا کریڈٹ کوچ صبیح اظہر کو جاتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ میں 40 برس سے پاکستانی کرکٹ کو دیکھ رہا ہوں لیکن ایسی ٹیم پہلی بار دیکھ رہا ہوں جس میں پروفیشنلزم موجود ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی جارحانہ انداز کے باعث مشہور ہیں لیکن پہلی مرتبہ کسی ہدف کے حصول میں بلے بازوں کے اندر وکٹ پر ٹھہرنے کا ٹمپرامنٹ نظر آیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم کے متعدد کھلاڑی مستقبل قریب میں قومی ٹیم کا حصہ بن جائیں گے جس سے پاکستانی ٹیم کے روشن مستقبل کی امید کی جا سکتی ہے ۔ گریگ چیپل نے کہا کہ مجھے بیٹنگ کے بعد فیلڈنگ کے معیار پر بھی حیرانی ہوئی ہے کیونکہ فیلڈنگ پاکستان کا کبھی پلس پوائنٹ نہیں رہا ۔ پاکستان نے ہمیشہ باو¿لنگ کے شعبہ میں عروج حاصل کیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی