رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ‘سب کو فائدہ اٹھانا چاہیے‘ ماریہ واسطی

رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ‘سب کو فائدہ اٹھانا چاہیے‘ ماریہ واسطی

لاہور( این این آئی) ٹی وی کی نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے اور ہم سب کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے ‘روزہ ہمیں صبرو تحمل کی تلقین کرتا ہے اور ہمیں عام دنوںں میں بھی اسی پر کاربند رہنا چاہیے ‘ صاحب ثروت لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ مستحق لوگوںکو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکار ہ نے کہا کہ اگر ہم لوگ رمضان المبارک کے بعد بھی اپنی زندگیوں کواسکے مطابق ڈھالیںتو ہمارے لئے بڑی آسانیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔ رمضان میں نہ صرف ہم عبادت کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں بلکہ ہر کسی سے پیا ر محبت سے پیش آنے کے علاوہ صبر و تحمل کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں جو عام دنوں میں کم ہی نظر آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کرونگی کہ وہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ آنے کا انتظار کرنے کی بجائے مستحق لوگوںکی ابھی سے امداد کا سلسلہ شروع کر دیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو ۔

مزید : کلچر