فلم عشق خدا میں اداکاری نہ کرنے کا دکھ ہے، زارا شیخ

فلم عشق خدا میں اداکاری نہ کرنے کا دکھ ہے، زارا شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)پاکستان کی معروف اداکارہ اور سُپر ماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا بے حد افسوس ہے کہ میں شہزاد رفیق کی فلم”عشق خدا“کا حصّہ نہیں ہوں۔اس سے زیادہ اس بات کا دکھ ہے کہ یہ فلم عید پر عام نمائش کے لئے پیش نہیں کی جائے گی۔زارا شیخ نے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ شہزاد رفیق نے مجھے اس فلم سے کٹ کیا تھا بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ میں نے ذاتی مجبوری کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے معذرت کی تھی ۔میں اس وقت ماڈلنگ مین زیادہ مصروف ہوں۔میری میڈیا سے درخواست ہے کہ تصدیق کئے بغیر کوئی خبر مت لگایا کریں اس سے غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں۔مجھے بالی ووڈ کی مزید فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہے لیکن فی الحال میں نے کوئی بھی آفر قبول نہیں کی ہے۔

مزید :

کلچر -