نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام خواتین کی محفل میلاد7 اگست کوہوگی
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس وزارت قومی ورثہ و ہم آہنگی کے زیر اہتمام خواتین کی محفل میلاد7 اگست کو منعقد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پی این سی اے ہر سال ماہ رمضان میں محفل میلاد کا اہتمام کرتا ہے اور رواں سال بھی پی این سی اے نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے محفل میلاد کا اہتمام کیا ہے جس میں ملک بھر سے معروف نعت خواں خواتین گل ہائے عقیدت پیش کریں گی۔