واشنگٹن میں مزاحیہ فلم” دی کیمپین“ کی تشہیری تقریب

واشنگٹن میں مزاحیہ فلم” دی کیمپین“ کی تشہیری تقریب

واشنگٹن ( نیٹ نیوز) واشنگٹن ڈی سی میں مزاحیہ فلم دی کیمپین کی تشہیری مہم کی تقریب ہوئی۔ فلم میں سیاست دانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے۔فلم میں مرکزی کردار ول اور زاک نے مخالف سیاسی امیدواروں کا کردار ادا کیا ہے جو شمالی کیرولائنا سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران وہ ایک دوسرے کی کردار کشی کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وِل نے کہا کہ یہ فلم دیکھ کر لوگوں کو اندازہ ہو گا کہ امریکا کا سیاسی نظام کس قدر خراب ہے۔ فلم10 اگست کو امریکا میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر