جیمز بانڈز کی فلم اسکائی فال کا ٹریلر جاری

جیمز بانڈز کی فلم اسکائی فال کا ٹریلر جاری

لندن( نیٹ نیوز) معروف جاسوسی کردار جیمز بانڈز کی فلم اسکائی فال کا ٹریلر جار ی کردیا گیا ۔فلم میں برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس پر حملہ ہوتا ہے تو ڈبل او سیون کوذمہ داری سونپی جاتی ہے ۔فلم میں جیمز بانڈ کی ایم آئی سکس سے وفاداری کو جانچا جاتا ہے۔ فلم میں ڈینئل کریگ کے علاوہ بن وشاکیواور جیویئر بارڈم ولن کا کردارادا کررہے ہیں. جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم نومبر میں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

مزید : کلچر