یو م آزادی،آمنہ ملک کی پرفارمنس نے کمرشل کو چار چاند لگادئیے
لاہور( کلچرل رپورٹر) پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ آمنہ ملک نے 14 اگست کے حوالے سے کمرشل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا یہ کمرشل جلد نجی چینل سے آن ائیر جائے گا اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بطور ماڈل مجھے اس کمرشل کے لئے منتخب کیا گیا ہے میں نے اپنی طر ف سے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے امید ہے کہ شائقین کوپسند آئے گا انہوں نے کہا کہ میں اس وقت کئی پراجیکٹس میں کام کررہی ہوں جن میں میرے کرداربہت اہمیت کے حامل ہیں آمنہ ملک نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت سے ہر کام کیا ہے اور اس وجہ سے آج مجھے یہ مقام ملا ہے جس کو میں ہر حال میں برقراررکھنے کی کوشش کروں گی۔