بجبہاڑہ ، دھماکے کے دوران زخمی 65سالہ بیوہ اسپتال میں دم توڑ گئی

بجبہاڑہ ، دھماکے کے دوران زخمی 65سالہ بیوہ اسپتال میں دم توڑ گئی

سرینگر(آئی اےن پی )پانچ روز قبل بجبہاڑہ میں سیاح خواتین سے بھری گاڑی میں ہوئے پر اسرار دھماکے کے دوران زخمی ہونے والی ایک 65سالہ بیوہ صورہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھی اور اس طرح اس دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 4ہو گئی ۔ مےڈ ےا رپورٹس کے مطابق 28جولائی کی دوپہر زرپارہ بجبہاڑہ میں ممبئی کی خاتون سیاحوں سے بھری ایک ونگر گاڑی میں پر اسرار طور ایک خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ممبئی سے تعلق رکھنے والی3خواتین ہلاک اور 5دیگر زخمی ہو گئیں۔پولیس کے مطابق یہ دھماکہ گاڑی میں موجود گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا۔اس دھماکے میں 78سالہ نرملا راٹھور،61سالہ نیشا جیتھوااور73سالہ بھارتی پروہت ہلاک اور ان کے ساتھ وادی کی سیر پر آئیں دیگر5خواتین زخمی ہو گئی تھیں جن میں سے ایک کو ممبئی لے جایا گیا جبکہ 4خواتین سرینگر میں زیر علاج تھیں۔پولیس ذرائع نے کے ایم ا ین کو بتایا کہ زخمیوں میں شامل 65سالہ اندوپومار بیوہ مرحوم مہیندر پرمار ساکن لندن گزشتہ شب صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی۔اندو پرمار کا سر بری طرح سے مضروب تھا اور اندرونی چوٹیں ا?نے کے باعث اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔اس طرح اس پر اسرار دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد4ہو گئی ہے3خواتین اب بھی وادی میں ہی زیر علاج ہیں

مزید : عالمی منظر