کیلی فورنیا کے جنگل میں آگ سے دوسو ایکڑ رقبے پر درخت جا کر خاکستر

کیلی فورنیا کے جنگل میں آگ سے دوسو ایکڑ رقبے پر درخت جا کر خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیلی فورنیا (اے پی پی) امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ نے دوسو ایکڑ رقبے پر درختوں کو جلا کر خاکستر کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دو سو ایکڑ رقبے پر کھڑے درختوں کو جلا کر خاکستر کردیا۔ جنگل کی آگ نے متعدد دیہات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ فائر بریگیڈ کے عملہ سمیت ڈیڑھ سو امدادی کارکن آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -