تھائی بحریہ نے ایک ہزار کچھوے سمندر میں چھوڑ د ئیے

تھائی بحریہ نے ایک ہزار کچھوے سمندر میں چھوڑ د ئیے

 بنکاک (آئی این پی ) تھائی لینڈ کی بحریہ نے ایک ہزار کچھوے سمندر میں چھوڑ دیے،لوگوں کی بڑی تعداد نے اس کام میں حصہ لیا۔ تھائی لینڈ میں پائے جانے والے سمندری کچھوے کی نسل جسے "گرین بیک ٹرٹل" کہا جاتا ہے معدومی کے خطرے سے دو چار ہے۔ اسکی نسل کو بچانے کے لئے تھائی بحریہ بھی میدان میں آ گئی ہے۔ بحریہ کے اہلکار ساحل سے اس نسل کے کچھوں کے انڈے اکٹھا کر کے ایک مرکز لے جاتے جو بحریہ کے زیر انتظام کام کر رہا ہے۔ وہاں ان سے نکلے بچوں کی پرورش کی جاتی ہے اور جب وہ اپنی حفاظت خود کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں تو انہیں سمندر میں چھوڑ دیتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر