اردن ،74کلو وزنی روایتی پکوڑے کا نام ورلڈ ریکارڈ میں درج

اردن ،74کلو وزنی روایتی پکوڑے کا نام ورلڈ ریکارڈ میں درج

عمان (آئی این پی ) اردن کے باورچیوں نے چوہتر کلو وزنی عرب کا روایتی پکوڑہ فلافل تیار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا۔جمعرات کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمان کے ہوٹل میں دنیا کا سب سے بڑا فلافئل نامی پکوڑہ بنانے کا اہتمام کیا گیا جس کی تیاری میں اسی کلوگرام چنے پانچ کلو گرام پیاز ڈیڑھ کلو گرام لہسن اور ساڑھے تین سو لیٹر تیل استعمال کیا گیا۔کئی گھنٹے کی محنت کے بعد بننے والے عرب پکوڑے کا وزن چوہتراعشاریہ پچھتر کلوگرام تھا جب کہ گزشتہ ریکارڈ تیئس اعشاریہ پچیانوے کلوگرام تھا۔ منتظمین کے مطابق دنیا کے اس سب سے بڑے پکوڑے سے افطارمیں چھ سو روزے داروں کو افطار کرایا گی۔

مزید : عالمی منظر