صومالیہ میں عبوری آئین کی منظوری دےدی گئی

صومالیہ میں عبوری آئین کی منظوری دےدی گئی

قرن افریقہ کے شورش زدہ ملک صومالیہ کی دستور ساز اسمبلی نے ملک کے عبوری آئین کی منظوری دے دی ۔ اقوام متحدہ نے اس اہم سیاسی پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔ صومالیہ میں موجودہ عبوری حکومت بیس اگست کو تحلیل ہو جائے گی اور نیا دستور نافذالعمل ہو جائے گا۔ نئے دستور کے تحت پارلیمنٹ ایک نئی حکومت کو منتخب کرے گی۔ تجزیہ کاروں نے صومالیہ میں کئی دہائیوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی جانب اس عبوری دستور کی منظوری کو ایک انتہائی اہم قدم خیال کیا ہے۔ عبوری آئین کی منظوری کے وقت پارلیمنٹ کے 645 اراکین کانفرنس ہال میں موجود تھے اور 96 فیصد نے آئین کی منظوری کے حق میں ووٹ ڈالا۔

مزید : عالمی منظر