مقبوضہ کشمیر ، سانبورہ میں 13سالہ لڑکا جہلم ڈوب کر جاں بحق

مقبوضہ کشمیر ، سانبورہ میں 13سالہ لڑکا جہلم ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(آ ئی اےن پی ) مقبوضہ کشمےر کے علاقے سانبورہ پانپور میں جھلستی گرمی کی تپش بجھانے کیلئے دریائے جہلم میں نہا تے ہو ئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔ مےڈ ےا رپورٹس کے مطابق افطار پانپور میں بجھ باغ کے نزدیک دریائے جہلم میں تین کمسن لڑکے اویس احمد ریشی ولد غلام حسن ریشی، شاہد احمد ڈار ولد عبدالرحیم ڈار اور فردوس احمد ولد غلام احمد ساکنان سانبورہ پانپور نہانے گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ جہلم میں کئی ڈبکیاں لگانے کے بعد تینوں دریا کی تیز لہروں کے دھارے میں بہنے لگے جس کے ساتھ ہی وہ مدد کیلئے پکار نے لگے۔ اس موقعہ پر ایک کشتی باش خاتون کی نظر ان پر پڑی اور وہ جان کی پراوہ کئے بغیر دریائے میں کود گئی جس کے دوران اس نے دیگر لوگوں کی مدد سے اویس احمد اور شاہد ڈار کو بچالیا تاہم اس واقعہ میں 14 سالہ لڑکا فردوس احمد ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد دریائے جہلم کے کنارے پر ماتم کرنے لگی جس کے ساتھ ہی ایس پی اونتی پورہ کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم بھی جائے واردات پر پہنچ گئی اور انہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے کئی گھنٹوں بعدفردوس احمد کی لاش دریاسے باز یاب کی۔اطلاعات کے مطابق فردوس احمد گھر کا اکلوتا چشم چراغ تھا اور اس کے مرنے سے گھر والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ جب فردوس احمد کی میت اس کے آبائی گاﺅں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور ہرطرف نسوانی آوازیں بلند ہوئیں۔

مزید :

عالمی منظر -