نیویارک،سات منزلہ عمارت آگ سے تباہ،26فائرفائٹرز زخمی

نیویارک،سات منزلہ عمارت آگ سے تباہ،26فائرفائٹرز زخمی

نیویارک (آئی این پی )نیویارک میں سات منزلہ عمارت آگ لگنے سے تباہ ہوگئی،جسے بجھانے کی کوشش میں چھبیس فائر فائٹرز زخمی ہوئے۔جمعرات کوحکا م کے مطابق آگ عمارت کی بالائی منزل میں لگی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ پر قابو پانے کے لیے دو سو سے زائد فائر فائٹرز نے کوششیں کیں اور فوری امدادی کارروائیوں میں عمارت میں پھنسے افراد کو نکال لیاگیا،لیکن عمارت آگ سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

مزید : عالمی منظر