مسائل کے باعث آم کی برآمد کا ہدف پوراکرنا ناممکن ہے:برآمدکنندگان
فیصل آباد(اے پی پی) پاکستان مینگو، فروٹس اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے انکشاف کیاہے کہ مختلف مسائل کے باعث آم کی برآمد کا ہدف پوراکرنا ناممکن ہو گیا ہے جبکہ رواں سیزن کے دوران 2لاکھ ٹن آم کے برآمدی ہدف میں سے اب تک صرف ایک لاکھ 10ہزار ٹن آم برآمد کیا جاسکاہے۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے جمعرات کے روز اے پی پی کو بتایاکہ پاکستان میں رواں سیزن کے دوران 20سے21لاکھ ٹن آم کی پیداوار حاصل ہوئی ہے کیونکہ سندھ ، رحیم یارخان سمیت پنجاب کے بعض دیگر علاقوں میں موسمی حالات، بارشوں، مٹی کے طوفان وغیرہ کے باعث آم کی 25 سے 35 فیصد تک فصل متاثر ہوئی ہے ۔