نجی شعبہ نے کمرشل بینکوں کو 67.54 ارب روپے کے قرضے واپس کئے

نجی شعبہ نے کمرشل بینکوں کو 67.54 ارب روپے کے قرضے واپس کئے

اسلام آباد (اے پی پی) نجی شعبہ نے تین ہفتوں کے دوران 67 .54 ارب روپے کے قرضے کمرشل بینکوں کو واپس کئے ہیں ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یکم تا بیس جولائی (تین ہفتوں ) کے دوران ملک کے نجی شعبہ کی طرف سے 67ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات واپس کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 66 ارب روپے کے قرضے واپس کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمرشل بینکوں کی طرف سے نجی شعبہ کو قرضوں کے اجراءمیں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اور مالی سال 2011-12ءکے دوران 235.2ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں جبکہ مالی سال 2010-11 ءکے دوران 121.3 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے تھے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے اکانوسٹ صائم علی نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران ایس ایم ای کے شعبہ کو قرضوں کے اجراءمیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

مزید : کامرس