’اینگرو کا تھرپراجیکٹ اپریل میں پیداوار شروع کردےگا

’اینگرو کا تھرپراجیکٹ اپریل میں پیداوار شروع کردےگا

اسلام آباد(اے پی پی) تھر میں کوئلے سے 1200 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کااینگرو “ کا پراجیکٹ اپریل 2013ءمیں پیداوار شروع کرے گا۔ اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علاﺅ الدین انصاری نے کہا ہے کہ تھر بلاک II میں 2 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر کی تصدیق کی ہے۔سندھ اینگرو کول مائیننگ کمپنی ( ایس ای سی ایم سی) سندھ حکومت اور انگریو پاور جن لمیٹڈ کا مشترکہ منصوبہ ہے کمپنی جون 2009ءمیں قائم کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی ایم سی نے تھر کے بلاک II میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے بین الاقوامی ماہرین کی معاونت حاصل کی ہے۔ علاﺅ الدین انصاری نے کہا کہ دنیا بھر میں 50فیصد بجلی کوئلے کی مدد سے پیدا کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تیل درآمد کرنے والا ملک ہے اس لئے پاکستان میں تیل کی بجائے کوئلے سے زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ تیل کی بجائے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جبکہ اس سے تیل کے درآمدی بل کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے سالانہ 6.5 ملین ٹن کوئلے سے 1200 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے جو اپریل 2013ءمیں پیداوار شروع کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے دوسرے اور تیسرے مرحلہ میں 13اور 22.8 ملین ٹن کوئلے کی کان کنی کی جائے گی جس سے 4000 میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

مزید : کامرس