توہین عدالت کا قانون سپریم کورٹ کو نیچا دکھانے کی سازش ہے،مہر حسن محمود

توہین عدالت کا قانون سپریم کورٹ کو نیچا دکھانے کی سازش ہے،مہر حسن محمود

لاہور(پ ر) احباب لائرز فورم کے نائب صدر مہر حسن محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے توہین عدالت کا قانون پاس کر کے سپریم کورٹ کونیچا دکھانے کی کوشش کی ہے جسے وکلاءمتحد ہو کر ناکام بنادیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اعلیٰ عہدیداروں کیخلاف جو فیصلے دیئے ہیں وہ حکومت اور اتحادیوں کوایک آنکھ نہیں بھاتے اور اب وہ سپریم کورٹ سے آنکھ سے آنکھ ملا کر کھڑ ے ہو گئے ہیں۔ مہر حسن کا کہنا تھا کہ وکلاءسول سوسائٹی توہین عدالت قانون کی حکومتی بھونڈی سازش کوناکام بنادیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1