نامعلوم افراد نے ڈیرے پر سوئے چوکیدار سمیت مالک قتل کر دیا

نامعلوم افراد نے ڈیرے پر سوئے چوکیدار سمیت مالک قتل کر دیا

لاہور(سپیشل رپورٹر)ستوکتلہ کے علاقہ 10ڈی میں نامعلوم افراد نے ڈیرے پر سوئے ہوئے مالک اور اس کے چوکیدار کو فائرنگ ،ڈنڈے سوٹے اور تشدد کرکے قتل کردیا اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرواکے بیٹے کی درخواست پرنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بتایاگیا ہے کہ ٹاﺅن شپ کا رہائشی 6بچوں کا باپ دودھ کا کام کرتا تھا اور اس نے ستوکتلہ کے علاقہ پی سی ایس آئی آر سٹاف کالونی میں ڈیرے بنا رکھا تھا جہاں پر اسکا سیکورٹی گارڈ مبشر امین بٹ رہتا تھا ۔گزشتہ روز مالک محمد اقبال گھر سے اپنے چوکیدار مبشر امین بٹ کے ہمراہ ستوکتلہ کے علاقہ میں واقعہ اپنے ڈیرے پر سونے کے لیے چلا گیااگلے روز جب اس کا بیٹا شاہد اقبال ڈیرے پر دودھ دینے کے لیے گیا تو دراوزہ نہ کھلا تو اس نے دیوار پھلانگ کر اندر دیکھا تو اس کے والد اقبال اور چوکیدار کی لاشیں پڑی تھیں اقبال کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا جبکہ چوکیدار کو ڈنڈے اور سوٹوں کے ساتھ تشدد کرکے موت کے گھات اتار اگیا۔دونوں لاشوں کو دیکھ کر اس نے شور مچانا شروع کردیا شور کی آواز سن کر پورا علاقہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پہنچ گئی جنہوں نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادیں ایس ایچ او کاشف خلیل کے مطابق سیکورٹی گارڈ کا ایک ہفتہ قبل اپنی سیکورٹی کمپنی کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا تھا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کہیں انہوں نے انہیں قتل نہ کردیا ہوتاہم مقتول کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی مقتول کے پانچ بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔پولیس کے مطابق اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے ۔کیونکہ یہ ڈکیتی نہیں ہے دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔مقتول کی ہلاکت پر پورے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1