آتشزدگی سے قیمتی سامان خاکستر

آتشزدگی سے قیمتی سامان خاکستر

لاہور(سپیشل رپورٹر)ساندہ اور اچھرہ کے علاقوں میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل گیا بتایاگیا ہے کہ ساندہ بندروڈ کے قریب گزشتہ روز گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے گھر میں پڑا ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ اچھرہ کے علاقہ ریڑھیاں والا چوک میں دکان میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا اطلاع ملنے پر فائیر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1