شوکت خانم ہسپتال پر الزامات لگا کر مسلم لیگ نے اپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماری ہے، انجینئر یاسر گیلانی

شوکت خانم ہسپتال پر الزامات لگا کر مسلم لیگ نے اپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماری ہے، ...

لاہور ( وقائع نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ءانجینئریاسر گیلانی نے این اے 118 کی کور کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی طرف سے شوکت خانم میموریل ہسپتال پر لگائے گئے الزامات کی شدید مذمت کی۔ انکا کہنا تھا کہ شوکت خانم میموریل ہسپتال جیسے شفاف ادارے پر الزامات لگا کر ن لیگ نے اپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماری ہے۔پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں شوکت خانم جیسا شفاف کوئی ادارہ نہیں ہے۔کمیٹی کے ممبران کا کہنا تھا کہ لوگ اس مرتبہ پہلے سے بھی زیادہ فنڈ شوکت خانم کو دے کر مسلم لیگ ن کے منہ پر طمانچہ ماریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1