اسلام کے نام پر شرپسندی کرنیوالے مسلمان نہیں محمد علی بخاری

اسلام کے نام پر شرپسندی کرنیوالے مسلمان نہیں محمد علی بخاری

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اسلامک ریسرچ سکالر امامیہ علماءکونسل کے جوائنٹ سیکرٹری علامہ محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، وہ گزشتہ روز ” پاکستان“ سے گفتگو کر رہے تھے، علامہ محمد علی بخاری نے کہا کہ اسلام کا نام لے کر کچھ لوگ شر پسندی کرتے ہیں اور پوری امت مسلمہ بدنام ہوتی ہے، میں اس شخص کو مسلمان ہی نہیں مانتا جو کسی بے گناہ کا خون بہاتا ہو، ایک سوال کے جواب میں محمد علی بخاری نے کہا کہ کربلا گامے شاہ کے گیٹ کو منہدم کرنے سے قبل تمام فریقین کے تحفظات کو دور کرنا ضروری تھا، میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ حکومت پنجاب نے شیعہ قوم کے مطالبہ کو مانتے ہوئے اپنے اس فیصلے کو21 رمضان یوم شہادت حضرت علی ؓ تک ملتوی کر دیا ہے، اگر ایسا ہو گیا ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے ، میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ مستقبل میں ایسے تمام فیصلے فریقین و اعتماد میں لے کر کئے جائیں تو زیادہ بہتر ہو گا، محمد علی بخاری نے کہا کہ امامیہ علماءکونسل اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، باہمی اتحاد و اتفاق سے ہی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1