تارایوریا فرٹیلائزر کو گیس سپلائی بند کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عائلہ ملک

تارایوریا فرٹیلائزر کو گیس سپلائی بند کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ...

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق ایم این اے عائلہ ملک نے کہا ہے کہ تارا یوریا فرٹیلائزر کو گیس کی سپلائی بندکرکے ملکی معیشت اور زراعت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے جبکہ فیکٹری سے منسلک سینکڑوں کارکنوں اور ان کے خاندانوں کو بھوکا مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ گزشتہ پانچ ماہ سے فیکٹری کو گیس سپلائی کی بندش پر سکندر آباد ضلع میانوالی میں کارکنوں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تارا یوریا فرٹیلائزر پنجاب کے دور دراز علاقے میں واقع ہے اور اس کی پیداوار سے نہ صرف ہماری زراعت کو کھاد کی سہولت ملتی ہے بلکہ اس پسماندہ علاقے میں سینکڑوں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی بھی ممکن ہوئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1