کمیونیکیشن سٹڈیز کے نئے نصاب کی منظوری دیدی گئی

کمیونیکیشن سٹڈیز کے نئے نصاب کی منظوری دیدی گئی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ادارہ علوم ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی کے بورڈ آف سٹڈیز نے ماسٹر پروگرام کمیونیکیشن سٹڈیز کے نئے نصاب کی منظوری دے دی۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن اختر ناز نے کی دیگر ممبران سجاد میر، ڈاکٹر اسلم ڈوگر، شفیق احمد شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمیونیکیشن سٹڈیز کے نئے نصاب کی منظوری دی گئی اور مختلف پروگراموں کے تحقیقی مقالات اور پراجیکٹس کے 143 عنوانات کی منظوری بھی دی گئی ۔ علاوہ ازیں حال ہی میں وفات پاجانے والے سینئر صحافیوں بشیر احمد قریشی، معین احمد، ضیاءالرحمن امجد اور حامد جاوید کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1