وفاقی وزیر پٹرولیم و گیس فوری مستعفی ہوں، محسن جاوید

وفاقی وزیر پٹرولیم و گیس فوری مستعفی ہوں، محسن جاوید

لاہور(پ ر) وفاقی وزیر پٹرولیم گیس پانی و بجلی فی الفور مستعفی ہوکر قوم کی حالت پر رحم کریں موجودہ حکومت جھوٹ اور کرپشن کے سہارے چل رہی ہے مسلم لیگ ن اسمبلیوں سے باہر آکر پیپلزپارٹی اور ان کے نام نہاد کرپٹ اتحادیوں کو مشکل ٹائم دے سکتی ہے ان خیالات کااظہار اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ محسن جاوید، سیکرٹری جنرل عبداللہ ولید، ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالقیوم ظہیر، ترجمان و سیکرٹری اطلاعات میاں محمد توقیر حفیظ نے مختلف شہروں سے آئے ہوئے اہلحدیث یوتھ فورس کے وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محسن جاوید نے کہا کہ بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کریا ہے سحر و افطار سمیت 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اس کے باوجود بھی وفاقی وزیر پانی او ربجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے قوم کے ساتھ مسلسل جھوٹ بول رہا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام وزراءآصف علی زرداری کی کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کو بچانے میں سرگرم ہیں ان کو عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ زرداری ٹولہ قاتل لیگ کو اپنے ساتھ ملا کر ملک اور قوم کے جذبات سے کھیل رہاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1